اردو

urdu

ETV Bharat / city

'منع کیا تھا کہ ہنومان جی کو پریشان نہ کریں': رام لال شرما - شراب کی دکانوں میں اضافہ

ریاست راجستھان میں چل رہے سیاسی بحران کے درمیان چومو اسمبلی سے بی جے پی کے رکن اسمبلی رام لال شرما کا ایک مضحکہ خیز بیان سامنے آیا ہے۔ ان کے مطابق راجستھان حکومت کے ساتھ جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ سب بھگوان بالاجی (ہنومان جی) کا روپ وے بند کرنے کی وجہ سے ہے۔

BJP MLA
رام لال شرما

By

Published : Jul 14, 2020, 1:20 PM IST

چومو اسمبلی سے بی جے پی کے رکن اسمبلی رام لال شرما نے ریاست کے سیاسی بحران کا ذمہ دار خود ان کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے پہلے ہی آگاہ کیا تھا کہ ہنومان جی یعنی بالاجی سے مت الجھو ورنہ حکومت پریشانی میں آ سکتی ہے۔ شرما کے مطابق حکومت نے سامود بالاجی کا روپ وے بند کر دیا۔

ویڈیو

انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران حکومت نے شراب کی دکانوں میں اضافہ کر دیا، مالز بھی کھول دیے لیکن مندروں کو کھولنے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔

رام لال شرما نے ایک دفعہ پھر مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ریاست میں بند مندروں کو کھلوانے کا حکم جاری کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details