جے پور: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی آج پیر کے روز ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے دورے پر پہنچے۔ اس دوران اسدالدین اویسی نے جے پور کے ایک ہوٹل میں مسلم تنظیموں کے ذمہ داران سے خاص ملاقات کی۔
اویسی نے جے پور ایئرپورٹ پر میڈیا سے خطاب کے دوران کئی بڑے اعلانات بھی کیے، انہوں نے کہا کہ راجستھان میں 2023 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ہم امیدواروں کو میدان میں اتاریں گے، ان کے امیدواروں کو کہاں کہاں پر میدان میں اتارنا ہے ان تمام چیزوں کو لے کر ہماری پارٹی کے نمائندے راجستان تشریف لائیں گے۔