وزیر اعلی اشوک گہلوت نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس کے لیے مناسب انتظامات کریں، جمعہ کو وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر محکمہ تعلیم کے حکام کے ساتھ ایک اعلی سطحی میٹنگ میں وزیر اعلی نے یہ فیصلہ لیا، اس فیصلے کے بعد دسویں اور بارہویں جماعت کے مختلف مضامین کے باقی امتحانات کی تاریخیں راجستھان بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے ذریعہ جاری کی جائیں گی۔
وزیر اعلی نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ان امتحانات کے دوران کورونا وبا کے تناظر میں جاری کردہ ہیلتھ پروٹوکول پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، تمام امتحانی مراکز میں امیدواروں اور اساتذہ کرام کے ذریعہ ماسک اور سینیٹائزر کے استعمال کو بھی یقینی بنایا جائے، نیزامتحان کے دوران امتحانی مراکز میں معاشرتی فاصلے کے قواعد پر سختی سے عمل کیا جائے۔