جے پور: اگر کسی ادارے میں چیئرمین کی بحالی مہینوں، سالوں سے نہیں ہو تو اس ادارے سے عوام کو فائدے بہت کم حاصل ہوتے ہیں، کچھ ایسا ہی حال ہے راجستھان کے اقلیتی اداروں میں، جہاں مہینوں، سالوں سے چیئرمین کی کرسی خالی ہونے سے اقلیتی کام نہیں ہو پا رہے ہیں۔ وزیر اعلی اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے کھوکھے دعوے تو کرتی ہیں لیکن ریاست کے بیشتر اداروں میں چیئرمین کی عدم موجودگی سے لوگوں کا کام وقت پر نہیں ہو پا رہا ہے اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس سمت میں ریاست کے اقلیتی وزیر صالح محمد نے کہا کہ جلد ہی اقلیتی اداروں میں چیئرمین منتخب کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں جلد ہی وزیراعلی سے ملاقات کروں گا اور جلد ہی اقلیتی اداروں میں چئیرمین کی بحال ہوں گے۔
ان اداووں میں نہی ہیں چیئرمین
راجستھان مدرسہ بورڈ، راجستھان اقلیتی کمیشن، راجستھان مسلم وقف بورڈ، راجستھان حج کمیٹی، راجستھان اردو اکادمی، میوات ترقی بورڈ سمیت راجستھان کی تمام اقلیتی اداروں میں ابھی تک چیئرمین نہیں بنایا گیا ہے۔ جس سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔