ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے سماجی کارکن اور نگینوں کے کاروباری حاجی رفعت کے نماز جنازہ اور سپرد خاک کے وقت کورونا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر ان کے اہل خانہ اور رکن اسمبلی سمیت 10 افراد کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔
یہ کیسز جے پور کے رام گنج تھانہ انچارج بنواری لال مینا کی جانب سے درج کروایا گیا ہے۔
بنواری لال مینا نے بتایا کہ گزشتہ روز رام گنج تھانا علاقے کے پہاڑ گنج میں سماجی کارکن حاجی رفعت کا انتقال ہو گیا تھا اور کورونا گائیڈ لائن کے ساتھ ہی جنازہ نکالنے کی اجازت دی گئی تھی، لیکن ان کے نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جس کی وجہ سے یہ کیس درج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سماجی کارکن حاجی رفعت کو چار دروازہ علاقے میں واقع مولانا ضیاء الدین کی درگاہ کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا تھا جس کے بعد بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے حکومت پر سوالیہ نشان کھڑا کیا گیا تھا۔