اردو

urdu

Blood Donation Camp: جے پور میں خون کا عطیہ کیمپ

By

Published : Jan 10, 2022, 2:24 PM IST

پروگرام میں مہمان خصوصی کے طورپراے ڈی سی پی سومن چودھری نے شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی وبا کورونا کے پیش نظر ہسپتالوں میں خون کی کافی کمی Deficiency of blood ہے۔ اس لیے ہسپتالوں میں خون پہنچانا کافی ضروری ہے۔

جے پور:خون کا عطیہ کیمپ
جے پور:خون کا عطیہ کیمپ

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے آمیر میں واقع مدرسہ سید میں میڈیکل سوسائٹی آف انڈیا کی جانب سے خون عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا۔

جے پور:خون کا عطیہ کیمپ
اس کیمپ میں 15 نوجوانوں نے اپنا خون عطیہ کیا اور تقریبا 150 لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔

عطیہ کیمپ میں مہمان خصوصی کے طور پر پولیس محکمہ کے اعلی افسران نے شرکت کی۔

نشہ کی بری لت سے دور رہنے اور ضرورت مندوں کو خون دینے کے لیے ترغیب دی گئی اس دوران جماعت اسلامی ہند، رحمانی نوجوان کمیٹی، شیعہ برادری سمیت دیگر تنظیموں کے عہدیداران، ذمہ داران و ممبران سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔



پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر اے ڈی سی پی سومن چودھری نے شرکت کی انہوں نے میڈیا سے بتایا کہ عالمی وبا کورونا کے پیش نظر ہسپتالوں میں کافی خون کی کمی آ رہی ہے۔اس لئے ہسپتالوں میں خون پہنچانا کافی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو نشے کی بری لت سے دور رہنا ہوگا۔ہم لوگ وقتا فوقتا مختلف پروگرام نشہ کے خاتمہ کیلئےمنعقد کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details