جے پور میں رنگریز برادری کی جانب سے رنگریز فاؤنڈیشن کے سیکریٹری ایوب نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ' فاؤنڈیشن کی جانب سے پہلی مرتبہ یہ خون عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا ہے۔ اس کا وقت صبح 9 بجے سے دوپہر تین بجے تک رہے گا۔ یہ کیمپ محض خدمت خلق کے مقصد سے لگایا گیا ہے۔
جےپور: رنگریز فاؤنڈیشن کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد انہوں نے بتایا کہ'ہمارا فاؤنڈیشن ابھی محض دارالحکومت جے پور میں کام کر رہا ہے، لیکن ہمارا مقصد یہ ہے کہ یہ پوری ریاست میں کام کرے'۔
رنگریز فاؤنڈیشن کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد مزید پڑھیں:بالی ووڈ گلوکارہ سُکرتی اور پرکرتی ککڑ کی اجمیر درگارہ میں حاضری
اپنی تنظیم کے بارے میں مزید معلومات دیتے ہوئے چوہان کا کہنا تھا کہ ہماری جانب سے وقت وقت پر کئی طرح کے پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔ ابھی حال ہی میں ایک آر ٹی آئی پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔ گذشتہ برس ایک تقسیمِ انعامات پروگرام گیا تھا۔ اس موقع پر رنگریز برادری کے عہدیداران و ممبران کثیر تعداد میں موجود رہے۔