سی بی آئی کی اسپیشل کورٹ میں بابری مسجد کی شہادت میں ملوث لوگوں کے خلاف معاملے میں فیصلہ سنا دیا گیا ہے، ایسے میں بھارتی جنتا پارٹی کے رہنماؤں کی بیان بازی بھی سامنے آ رہی ہے، بھارتی جنتا پارٹی کی جانب سے کورٹ کے فیصلے کا استقبال بھی کیا گیا ہے۔
راجستھان میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر شتیش پونیا کا کہنا ہے کہ آج دوبارہ سے سچائی کی فتح ہوئی ہے، ستیش پونیا کا کہنا ہے کہ 28 برس بعد دوبارہ سے ثبوت نہیں ہونے کی بنیاد مہم سے جڑے ہوئے رہنماؤں اور مذہبی لوگوں کو کورٹ میں بری کردیا ہے۔