اردو

urdu

ETV Bharat / city

کانگریس پر الزامات کے لیے بی جے پی کی پریس کانفرنس - انتخابی منشور

ریاست راجستھان میں آنے والے 16 نومبر کو شہری انتخابات اور میونسپل کارپوریشن کے انتخابات ہونے ہیں۔ جس کے پیش نظر بی جے پی کی جانب سے ایک کانفرنس منعقد ہوئی۔

پریس کانفرنس میں بی جے پی نے کانگریس پر لگائے الزام

By

Published : Nov 13, 2019, 8:08 AM IST

جے پور میں واقع ریاستی بی جے پی دفتر میں بی جے پی سینیئر رہنماؤں کی جانب سے ایک انتخابی منشور جاری کیا گیا۔ اس انتخابی منشور کو خاص نام "ڈر ستی" دیا گیا ہے۔

انتخابی منشور میں ان تمام چیزوں کو شامل کیا گیا ہے جو بی جے پی فتح حاصل کرنے کے بعد کام کروائے گی، بی جے پی سینیئر رہنماؤں کے مطابق جو جو وعدے عوام سے کیے جارہے ہیں ان وعدوں کو فتح حاصل کرنے کے بعد عملی جامہ بھی پہنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ انتخابی منشور میں بی جے پی نے 46 باتوں کو شامل کیا ہے۔ حالانکہ فتح کون حاصل کرتا ہے یہ تو انتخابات کے نتائج آنے کے بعد ہی معلوم ہوگا۔

پریس کانفرنس میں بی جے پی نے کانگریس پر لگائے الزام


بی جے پی کے سینئر رہنماؤں نے صحافیوں سے بات چیت کے درمیان کانگریس جماعت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس جماعت نے اپنے وقت میں کچھ بھی ایسا کام نہیں کیا جن کاموں کو لے کر پارٹی عوام کے درمیان جا سکے۔

رہنماؤں کے مطابق کانگریس جماعت کے اس وقت کو کالے الفاظوں میں لکھا جائے تو ہی صحیح ہے۔ رہنماؤں کا کہنا ہے کی اس بار دیوالی پر کانگریس جماعت کی جانب سے لائٹ بھی سہی نہیں کروائی گئی، جس کو دیکھ کر یہی کہا جا سکتا ہے کہ یہ دیوالی ہم نے بنائی ہے اور آنے والے وقت بھی ہمارے لئے کالا ہی ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details