راجستھان کے ڈونگر پور ضلع میں وزیر اور احتجاج کر رہے لوگوں کے نمائندوں کے درمیان ہوئی میٹنگ کے بعد حالات کو قابو میں کر لیا گیا ہے لیکن اس احتجاج کے دوران دو افراد کی جان گئی اور پولیس کو مشتعل احتجاج کو قابو میں کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔
بھارتی جنتا پارٹی کے ترجمان رام لال شرما نے کہا کہ اس پورے معاملے کے پیچھے حکومت کی لاپروہی صاف طور پر اجاگر ہوئی ہے، جن لوگوں نے بھی ریاست راجستھان کا ماحول خراب کیا ہے ان لوگوں پر کاروائی ہونی چاہیے۔ بی جے پی نے کہا ہے کہ کانگریس نے انتخابی مشنور میں جن باتوں کا ذکر کیا تھا اس پر عمل نہیں کیا اسی لئے ایسے حالات پیدا ہوئے ہیں۔