شہر میں غیر منظور شدہ جگہوں پر لگے ہورڈنگ و پوسٹرز پر افسران کی جانب سے بھی کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔ سیاسی و سماجی رہنماؤں کی جانب سے پوسٹروں کی ذریعے تہواروں کی مبارک باد اور رہنماؤں کے استقبالیہ پوسٹر نظر آرہے ہیں، جس سے گلابی شہر کی خوبصورتی پھیکی نظر آتی ہے۔
مقامی افراد بھی اس بات سے نالاں ہیں کہ پوسٹروں کے جگہ۔ جگہ لگنے سے شہر کی خوبصورتی مزید کم ہو جا رہی ہے، لیکن انتظامیہ کی جانب سے ان پوسٹر لگانے والوں پر کارروائی نہیں ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ گلابی شہر کا دیدار کرنے کے لیے سیاح آتے ہیں، لیکن یہ سب دیکھ کر انہیں مایوسی نظر آتی ہے۔