باڑمیر کے جسول قصبے میں اتوار کے روز تیز بارش اور آندھی کے سبب رام کتھا پروگرام میں حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں 14 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
اطلاعات کے مطابق پنڈال میں زیادہ تر بزرگ افراد تھے۔
باڑمیر میں پنڈال گرنے سے 14 افراد ہلاک حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور اس نے زخمیوں کو بلوترا ہسپتال منتقل کیا۔ راحت کاری اقدمات جاری ہیں۔
حادثے کے بعد راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ حادثے میں بڑی تعداد میں لوگوں کی جان جانے کی جانکاری ملی ہے، جو بہت ہی پریشان کن ہے۔
وزیر اعلی نے اس حادثے میں متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔
اس حادثے میں ریاست کے بی جے پی کے ترجمان لکشمی کانت بھاردواج نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے حادثے سے متاثر ہونے والے لوگوں کو ہر ممکن مدد دینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کو متاثرین کے اہل خانہ کو معاوضہ دینا چاہیے۔