جے پور: راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ملک میں بڑھتی بے روزگاری کی شرح پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکز ی حکومت کو اس جانب توجہ دینے کا مشورہ دیا۔
مسٹر گہلوت نے جمعہ کی شب سوشل میڈیا پر یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی بے روزگاری شرح تشویش ناک معاملہ ہے۔اکتوبر -دسمبر2020میں شہری علاقوں میں بے روزگاری شرح بڑھ کر10.3فیصد ہوگئی ہے، جو انتہائی تشویش ناک ہے۔