اردو

urdu

ETV Bharat / city

'چوڑیاں لائیں گی انقلاب'

جئے پور کے شہید اسمارک پر آرٹسٹوں کی جانب سے غیر معینہ سی اے اے مخالف مظاہرے میں بھارت اور مختلف کے قسم کے نقشے بنائے گئے۔ ان نقشوں، تصویروں پر لکھا ہوا ہے 'چوڑیاں لائیں گی انقلاب'، 'ہم بھارت کے لوگ'۔

Artists create maps of India and various exhibits at an anti-CAA demonstration by artists at the Jaipur martyr monument
'چوڑیاں لائیں گی انقلاب'

By

Published : Feb 7, 2020, 6:28 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 1:22 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے شہید اسمارک پر چل رہے غیر معینہ دھرنے کے درمیان آج جمعہ کے روز الگ الگ مذہب کے نوجوانوں کی جانب سے ہندوستان کا نقشہ بنایا گیا۔

'چوڑیاں لائیں گی انقلاب'

ساتھ ہی آئین ہند اور خواتین کے تصویروں میں بھی نقشے بنائے گئے۔ جن پر الگ الگ تحریریں لکھی ہوئی ہیں۔

یہ نقشہ شہید اسمارک کے چاروں سمت بنایا گیا ہے، اتنا ہی نہیں اس ہندوستان کے نقشے میں آرٹسٹ کی جانب سے یہ لکھا گیا کہ 'ہم سبھی ایک ہی ہمیں ایک ہی رہنے دیا جائے'، 'ہم بھارت کے لوگ'، 'بھارتیہ ایکتا کا دھاگا'، 'چوڑیاں لائیں گی انقلاب'۔

بھارت کا نقشہ بناتیں آرٹسٹ

مذکورہ آخری تحریر اس بات کی غمازی کر رہی ہے کہ چوڑیوں سے مراد وہ خواتین ہیں جنہوں نے شاہین باغ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سی اے اے، این آرسی و این پی آر کے خلاف مورچہ سنبھال رکھا ہے۔

یہاں پر الگ الگ مذہب کہ لوگوں کی جو ایکتا ہے اس کے بارے میں بھی تصویرں بنائی گئی ہیں۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں عام افراد کی موجودگی دیکھی گئی۔

'ہم بھارت کے لوگ'

واضح رہے کہ شہید اسمارک پر 31جنوری سے غیر معینہ سی اے اے مخالف احتجاج شروع ہوا ہے۔ آج جمعہ کے روز بھی یہ مظاہرہ مسلسل جاری رہا۔


نقشے کو بنانے والی آرٹسٹ منیشا کا کہنا ہے کی ہم شہید اسمارک کے چاروں جانب ہندوستان کا نقشہ بنا کر یہی پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہندو، مسلم، سیکھ، عیسائی آپس میں سب بھائی بھائی۔ ہم سیکولر انڈیا کی حمایت کرتے ہیں۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 1:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details