راجستھان میں بھرت پور کے ویمن پولیٹیکل کالج میں بنائے گئے کووڈ سینٹر سے آج صبح ایک ملزم کے فرار ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ہنڈون صدر پولیس تھانہ حلقے میں آرمس ایکٹ کے ملزم کورونا متاثرہ 21 برس کے اشوک مینا کو ویمن پولیٹیکل کالج میں بنائے گئے کووڈ کیئر سینٹر میں گزشتہ دنوں کورنٹائن کیا گیا تھا جو آج علی الصبح بیت الخلاء کے بہانے سلامتی دستوں کو دھوکہ دے کر پائپ کے سہارے کالج کی چھت پر چڑھ کر فرار ہو گیا۔