بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور سے ان مظاہرین کے لیے ایک لنگر کا ٹرک روانہ ہوا۔ یہ ٹرک جے پور کے چنگی ناکے پر واقع ایک گرودوارہ سے روانہ ہوا۔ گرودوارے کے ملازم وکی بابا نے بتایا کہ سب سے پہلے میں واھگرو کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
مظاہرین کے لیے شاہجہاں پور سرحد پر لنگر کا ٹرک روانہ - ای ٹی وی بھارت نیوز
مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے تین زرعی قوانین کی مخالفت میں راجستھان اور ہریانہ کی سرحد شاہجہاں پور پر گزشتہ کئی دنوں سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ کسانوں کی جانب سے ان قوانین کی مخالفت میں جاری تحریک کی وجہ سے کثیر تعداد میں مظاہرین سرحد پر احتجاج کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ واہے گرو نے ہمیں اس قابل بنایا کہ ہم کسانوں کی خدمت کر سکیں۔ وکی نے بتایا کہ دارالحکومت جے پور کے مختلف گردوارے کے عہدیداران کی جانب سے آج الگ الگ سامان یہاں پر بھیجا گیا اور ہماری جانب سے ان سامان کو ٹرک میں شاہجہاں پور بورڈر کے لیے روانہ کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم واہگورو سے دعا کرتے ہیں کہ جلد سے جلد یہ کسان تحریک ختم ہو اور سبھی کسان اپنے گھر کی جانب روانہ ہو جائیں۔ واضح رہے کہ ایک ہفتے میں دو مرتبہ یہ ٹرک چنگی ناکہ گردوارے سے سامان لے کر شاہجہاں پور سرحد پر جاتا ہے اور وہاں پر یہ سامان تقسیم کیا جاتا ہے۔