اردو

urdu

By

Published : May 16, 2020, 4:40 PM IST

ETV Bharat / city

جے پور: جمعۃ الوداع اور عید کی نماز گھر میں ادا کرنے کا فیصلہ

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں آج پولیس کے اعلیٰ افسران کی جانب سے مسلم رہنماؤں کی ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس میں طے کیا گیا کہ الوداع جمعہ اور عید کی نماز ایک ساتھ نہیں ادا کی جائے گی۔ اجلاس میں طے ہوا کہ لوگ اپنے گھروں میں ہی یہ نمازیں ادا کریں گے۔

جمعۃ الوداع اور عید کی نماز نہیں ہوگی
جمعۃ الوداع اور عید کی نماز نہیں ہوگی

ریاست راجستھان میں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن مسلسل جاری ہے۔ اس دوران مساجد میں نماز نہیں ہو پا رہی ہے۔ کچھ ہی روز بعد جمعتہ الوداع بھی آ رہا ہے۔ اس کے بعد عید بھی آ رہی ہے۔ اسی تعلق سے جے پور کے مسلم رہنماؤں کے ساتھ پولیس کا ایک اجلاس ہوا جس میں یہ طے کیا گیا کہ جمعتہ الوداع اور عید کی نماز مسجد کے بجائے لوگ اپنے گھروں میں پڑھیں گے۔

جمعۃ الوداع اور عید کی نماز نہیں ہوگی

فیصلے کے مطابق رمضان المبارک کا آخری جمعہ جو الوداع جمعہ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس جمعہ اور عید کی نماز باجماعت ادا نہیں کی جائے گی، کیونکہ ان دونوں ہی نمازوں میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ شامل ہوتے ہیں۔ اس پورے معاملے کو لے نمازوں سے قبل مسلم لوگوں سے اپیل بھی کی جائے گی۔

وہیں اس اہم میٹنگ میں آئے سی پی لاء اینڈ آرڈر اجے پال لامبا، راجستھان چیف قاضی خالد عثمانی، جے پور جامعہ مسجد کمیٹی کے عہدیداران، جماعت اسلامی ہند کے عہدے داران، جمعیت علماء ہند کے عہدیداران اور جے پور شہر امن کمیٹی کے ممبر موجود رہے۔

جمعۃ الوداع اور عید کی نماز نہیں ہوگی

ABOUT THE AUTHOR

...view details