اردو

urdu

ETV Bharat / city

جےپور: درگاہ میں زائرین کی آمد کا سلسلہ شروع

راجستھان میں ایک طویل مدت کے بعد حکومت کی جانب سے ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، جس میں تمام مذہبی مقامات کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

dargah jumerat
جےپور: درگاہ میں زائرین کی آمد کا سلسلہ شروع

By

Published : Sep 11, 2020, 5:17 AM IST

ریاست راجستھان میں گہلوت حکومت کی جانب سے عالمی وباء کورونا کے بڑھتے قہر کے سبب تمام مذہبی مقامات کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، لیکن ایک طویل مدت کے بعد حکومت کی جانب سے ایک ایڈوائزری جاری کی گئی جس میں تمام مذہبی مقامات کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جےپور: درگاہ میں زائرین کی آمد کا سلسلہ شروع

مذہبی مقامات کو کھولنے کا فیصلہ لیتے ہوئے جو ایڈوائزری حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہےاس ایڈوائزری میں خاص طور پر کورونا گائیڈ لائن پر مکمل پابندی کرنے کی بات کہی گئی ہے۔

جےپور: درگاہ میں زائرین کی آمد کا سلسلہ شروع

مذہبی مقامات کو کھولنے کے فیصلے کے بعد سےجمعرات کے روز دارالحکومت جے پور کی درگاہ پرپہلے جیسی رونق نظر آئی، عقیدتمندوں نے درگاہ پہنچ کر اپنی عقیدت مندی کا اظہار کیا اور راجستھان پولیس کے جوان درگاہ کے باہر اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے نظر آئے۔

مزید پڑھیں:

اجمیر درگاہ زائرین کےلیے محض پانچ روپئے میں کھانا


جو زائرین درگاہ آئے ان سبھوں نے چہرے پر ماسک لگا رکھا تھا دارالحکومت جے پور کے چار دروازہ علاقے میں واقع حضرت مولانا ضیاء الدین رحمۃ اللہ علیہ (مولانا صاحب) کی درگاہ کے نائب سجادہ نشین نے بتایا کہ' کورونا وبا کے درمیان جو حکومتی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے اس کا مکمل طور پر خیال رکھا گیا۔ نائب سجادہ نشین نے بتایا کہ' اس وبا کے خاتمے کے لیے درگاہ میں خاص دعا کا اہتمام بھی کیا گیا، وہیں کل جمعہ کی نماز بھی راجستھان کی درگاہوں اور مسجدوں میں اجتماعی طور پر نماز ادا کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details