راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت صوبے کے مذہبی مقامات کو کھولنے کے متعلق مذہبی نمائندوں اور ضلع کے افسران سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مشورہ کریں گے۔
اجمیر شریف درگاہ کھولنے کی تیاری
راجستھان کے وزیر اعلیٰ مذہبی نمائندوں اور ضلع کے افسران کے ساتھ ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ نشست کر مذہبی مقامات کو کھولنے کے متعلق فیصلہ لیں گے۔
ajmer sharif
ذرائع کے مطابق آئندہ آٹھ جون کو اجمیر شریف درگاہ اور پشکر برہما مندر عقیدت مندوں کے لئے کھولی جا سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وزیر اعلی اشوک گہلوت نے درگاہ کمیٹی خادموں کی دونوں انجمن سمیت گرودوارا، چرچ اور اس سے ملحق ذمہ داران کو بھی اس میں شامل کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت شرائط اور پابندیوں کے ساتھ مذہبی مقامات پر عقیدت مندوں کو دیدار کی اجازت دے گی۔