ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر شریف میں درگاہ پولیس کی ٹیم نے 9 شاطر بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔
مخبر کی اطلاع پر ایک شاطر چور کے گروہ کا پردہ فاش اجمیر پولیس کے مطابق یہ سبھی بدمعاش اتر پردیش کے رہنے والے ہیں اور یہاں لوٹ - ڈکیتی کی واردات کو انجام دیا کرتے ہیں۔ان بدمعاشوں کے قبضہ سے پولیس نے ایک اسکارپیو کار کے ساتھ مختلف ہتھیار بھی برآمد کیے ہیں۔
اجمیرپولیس کے مطابق بدمعاشوں کے خلاف یو پی کے کئی شہروں میں کئی مقدمات درج ہیں، گذشتہ شب بدمعاش اجمیر کے نئی سڑک علاقے میں لوٹ مار کی واردات انجام دینے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ لیکن مخبر کی اطلاع پر پولیس کپتان کنور راشٹردیپ نے کارروائی انجام دیتے ہوئے ان سبھوں کو گرفتار کیا ہے
مزید پڑھیں:
اجمیر پولیس کی گرفت میں آئے ان بدمعاشوں سے ابھی کئی اور بھی راز کھلنے کی امید ہے، فی الحال درگاہ پولیس نے ان سب کو کورٹ میں پیش کر دیا ہے۔آگے کی کارروائی اب کورٹ کے حکم کے مطابق کی جائے گی۔