اردو

urdu

ETV Bharat / city

ایودھیا فیصلے کے بعد بھی جے پور میں محکمہ پولیس سرگرم - یودھیا معاملے کا فیصلہ

ایودھیا فیصلہ آجانے کے باوجود بھی جے پور میں مسلسل محکمہ پولیس سر گرم، ہر طرح کے تشویشناک حالات پر قابو پانے کے لیے جوان مستعد

جے پور : محکمہ پولیس سرگرم

By

Published : Nov 12, 2019, 10:16 PM IST

ریاست راجستھان کی دارالحکومت جے پور میں اب تک ایودھیا معاملے کا فیصلہ آنے کے بعد دفعہ 144 نافذ ہے۔

جےپور کے الگ الگ علاقوں میں کافی تعداد میں پولیس کے جوان مستعد نظر آرہے ہیں۔

مستعدی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہےکہ یہاں کے ہر ایک چوراہے پر پولیس بٹالین نظر آرہی ہے۔

ڈرون کیمرے سے الگ الگ علاقوں کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے، اطلاع کے مطابق ڈرون کیمرے سے نظر اس لئے بھی رکھی جارہی ہے کیونکہ اگر کوئی ماحول خراب کرنے کی کوشش کرے یا پھر حالات کو بگاڑنے والی اشیاء مکان کی چھت یا کہیں اور رکھی ہوتو وہ پولیس کی نظر میں آجائے۔

وہیں اب تک سوشل میڈیا کے ذریعے غلط پوسٹ کرنے والے 19 لوگوں کو پولیس نے گرفتار بھی کر لیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق اگر کوئی ماحول خراب کرنے کی کوشش کرتا پکڑا جا رہا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

رام گنج اے سی پی راجندر نین بتایا کہ 'جےپور کے سبھی علاقوں میں امن و امان کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے، کہیں کسی طرح کی کوئی بھی بات اب تک سامنے نہیں آئی ہے۔

مزید پڑھیں: مہاراشٹرا میں ’صدر راج‘ نافذ

اے سی پی نے مزید یہ بھی کہا کہ 'پولیس کافی زیادہ مستعد ہے ہر گلی کے باہر جوان گشت کر رہے ہیں، ڈرون کیمرے سے بھی الگ الگ علاقوں کا جائزے لئے جارہے ہیں، ہرجگہ پولیس پٹرولنگ کر رہی ہے اور موبائل کے ذریعے تمام تر حالات کا پتہ لگانے کی مسلسل کوشش جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details