اردو

urdu

ETV Bharat / city

جئے پور: چینی صدر اور نیوز چینل اینکر کے خلاف احتجاج - متنازع اینکر کے خلاف نعرے بازی

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جئے پور میں بعد نماز جمعہ چینی صدر شی جن پنگ اور نجی نیوز چینل کے ایک اینکر کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

after offering jummah people protest against Xi Jinping and news anchor amish devgan
after offering jummah people protest against Xi Jinping and news anchor amish devgan

By

Published : Jun 19, 2020, 8:55 PM IST

جئے پور کے نہاری کاناک علاقے میں واقع مدینہ مسجد کے باہر لوگوں نے بعد نماز جمعہ سرحدی تنازع میں ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور چینی صدر شی جن پنگ کا پتلا نذر آتش کرتے ہوئے چین کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔

ویڈیو

دوسری جانب مظاہرین سے خواجہ غریب نوازؒ کی شان میں گستاخی کرنے والے متنازع اینکر کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اینکر کا پتلا نذر آتش کیا۔

غور طلب ہے کہ گذشتہ دنوں نجی نیوز چینل کے ایک اینکر نے اپنے ٹبیٹ کے دوران خواجہ غریب نواز کی شان میں نازیبا تبصرہ کرتے ہوئے انہیں حملہ آور کہا تھا جس پر خواجہ غریب نواز کے عقیدت مندوں نے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے اینکر کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا ہے۔'

اس موقعے پر ہوامحل کانگریس صدر نور محمد نے بتایا کہ گزشتہ تین روز سے نیوز اینکر کے خلاف مسلسل احتجاج ہورہا ہے، لیکن پھر بھی نیوز اینکر کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ اگر اینکر کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو ہم بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے'۔

انہوں نے بتایا کہ کیا جمعہ کے روز پوری ریاست میں ہماری جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے، ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد سے جلد کارروائی کو عمل میں لایا جائے'۔

شاہد قریشی نے بتایا کہ سرحد میں تنازع کی وجہ سے بھارتی جوان کی ہلاکت انتہائی افسوناک ہے جس کے خلاف پورے ملک میں غصہ پایا جارہا ہے۔ ہم وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چین کو سبق سکھایا جائے۔ جس کے خلاف آج ہم نے یہاں پر چین کے صدر کا پتلا جلایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details