اردو

urdu

ETV Bharat / city

راجستھان: عبدالقیوم نے والدہ کا خواب پورا کیا - وہ پیدل یا سائکل سے جاتے ہیں

بائیس سالہ عبدالقیوم کی مالی حالت اچھی نہیں ہے۔ انہوں نے امتحان کی تیاری گھر پر رہ کر کی۔ امتحان کے لیے تیاری کے دوران عبدالقیوم نے دوسرے کام بھی کیے تاکہ گھر کا خرچ چل سکے۔

abdul qayyum
عبدالقیوم

By

Published : Jul 23, 2021, 9:00 PM IST

راجستھان کے ضلع ناگور ہیڈ کوارٹر سے تعلق رکھنے والے عبدالقیوم نے راجستھان ایڈمنسٹریٹیو سروسز (آر اے ایس) میں کامیابی حاصل کی ہے۔

عبدالقیوم نے راجستھان کے سب سے مشکل امتحان میں کامیابی حاصل کرکے اپنی والدہ کے خواب کو پورا کیا ہے۔ عبدالقیوم کی والدہ مریم بانو نے سنہ 2018 میں ہی اس دنیا کو الوداع کہہ دیا تھا، لیکن انہوں نے ان کے اس خواب کو مکمل کیا۔

عبدالقیوم

بائیس سالہ عبدالقیوم کی مالی حالت اچھی نہیں ہے۔ انہوں نے امتحان کی تیاری گھر پر رہ کر کی۔ امتحان کے لیے تیاری کے دوران عبدالقیوم نے دوسرے کام بھی کیے تاکہ گھر کا خرچ چل سکے۔ مالی حالت بہتر نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے کوئی کوچنگ نہیں کی۔

عبدالقیوم

عبدالقیوم کی والدہ کے انتقال کے بعد ان کے والد نے ان کا پورا خیال رکھا اور اپنے ہاتھوں سے کھانا بناکر کھلایا۔ قیوم بتاتے ہیں کہ ان کے والد نے ان کو کبھی والدہ کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔

عبدالقیوم نے بتایا کہ وہ ایک دن میں چھ گھنٹے تک پڑھائی کرتے تھے۔ اگر کہیں جانا یا آنا ہوتا ہے تو وہ پیدل یا سائیکل سے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اجمیر : غربا کے در میان راشن کٹس تقسیم

قیوم نے جنرل کیٹگری میں 634 وی رینک حاصل کی ہے۔ امتحان میں کامیابی کے بعد قیوم کے اہل خانہ میں خوشی ہے۔ ان کے محلے کے لوگ بھی ان کا استقبال کررہے ہیں۔

عبدالقیوم نوجوانوں کو ای ٹی وی بھارت کے ذریعے پیغام دیتے ہیں کہ 'کوئی بھی امتحان مشکل نہیں ہوتا اگر دل سے محنت کی جائے اور دل سے پڑھائی کی جائے تو کامیابی ضرور ملتی ہے'۔

واضح رہے کہ اس امتحان کے نتائج 14 جولائی کو جاری کیے گئے تھے جس میں آٹھ مسلم کینڈیڈیٹ کامیاب ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details