پولیس کے افسران کی جانب سے عام آدمی پارٹی کے کارکن کو شہید اسمارک سے باہر نکالنے کے دوران عام آدمی پارٹی کے کارکنان کی جانب سے گلاب کے پھول بھی دیے گئے۔ عام آدمی پارٹی کے جے پور شہر صدر امت شرما کا کہنا ہے کہ راجستھان میں ریاستی حکومت نے عوام کا گلا دبانے کا کام کیا ہے، اس آواز کو دبانے کے لیے ہمارے احتجاج میں پولیس کو حکومت نے آگے کر دیا ہے۔ دفعہ 144 اور دیگر قانونی دفعات کا حوالہ دیتے ہوئے ہمارے اس احتجاج کو ختم کیا جا رہا ہے۔
جے پور: عام آدمی پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ، پولیس نے روکا - جےپور کی خبر
بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکوت جے پور میں شہید اسمارک پر عام آدمی پارٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یہ احتجاجی مظاہرہ راجستھان حکومت سے بجلی اور پانی کے بلوں کو معاف کرنے کو لے کر کیا جا رہا تھا۔ احتجاجی مظاہرے کے درمیان پولیس نے عام آدمی پارٹی کے کارکنان کو شہید اسمارک سے ہٹا دیا۔
جے پور میں عام آدمی پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ، پولیس نے روکا
شرما کا کہنا ہے کہ مسلسل بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے لیکن اس کے خلاف کوئی آواز بلند کرتا ہے تو اس پر مقدمہ درج کر دیا جاتا ہے لیکن ہم کسی بھی طرح کے مقدمے سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ چاہے ہمیں جیل میں بند کیوں نہیں کر دیا جائے ہم اسی طرح سے آواز کو بلند کرتے رہیں گے۔ امت شرما کا کہنا تھا کہ آج بھلے ہی پولیس نے ہم لوگوں کو یہاں سے روانہ کر دیا ہے لیکن ہم چند روز بعد پوری ریاست میں احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔