اردو

urdu

ETV Bharat / city

کوٹہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 205 تک پہنچی - کوٹہ میں کورونا کے کل 205 معاملے

ریاست راجستھان کے کوٹہ میں سنیچر کو ایک اور کورونا کا مثبت کیس سامنے آیا ہے، یہاں ایک خاتون میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد کوٹہ میں کورونا مثبت مریضوں کی مجموعی تعداد 205 تک جا پہنچی ہے، جبکہ سات افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

کوٹہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 205 تک پہنچی
کوٹہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 205 تک پہنچی

By

Published : May 2, 2020, 6:12 PM IST

کوٹہ کے کیشو پور کے سیکٹر سات میں مقیم 32 برس کی ایک خاتون میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اور اس خاتون کی رپورٹ مثبت آئی ہے، جس کے بعد کوٹہ میں کورونا کی مثبت مریضوں کی مجموعی تعداد 205 تک جا پہنچی ہے۔

وہیں موصول اطلاعات کے مطابق میڈیکل کالج اسپتال کی سپر اپیشلیٹی ونگ میں زیر علاج کورونا کے 205 مریضوں میں سے 140مریضوں کی جانچ رپورٹ دو بار منفی آئی ہے۔

جس کے بعد ان میں سے سات افراد کو 14 دنوں کے قرنطین کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے، وہیں اب تک 47 مریض اسپتال سے فارغ ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details