راجستھان کے سرحدی ضلع باڑمیر سے ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ خبروں کے مطابق مشتبہ تانترک نے ایک معصوم بچی کے ساتھ خودکشی کرلی۔ ہلاک شدہ کا تعلق پاکستان سے بتایا جارہا ہے۔ پولیس پورے معاملے کی تفتیش میں ہے۔
اطلاعات کے مطابق راجستھان کے ضلع باڑمیر میں مبینہ طور پر ایک تانترک نے ایک معصوم بچی کے ساتھ خوکشی کر لی، مذکورہ واقعہ کے بعد علاقے میں سنسنی پھیلی ہوئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پورے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے، اب تک پورے معاملے کا انکشاف نہیں ہوا ہے۔'