ہیلی کاپٹر سے بیٹی کی رخصتی - a fhater departured her Daughter from helicopter in jhunjhunu at rajasthan
راجستھان کے ضلع جھنجھنو کی چڑاوا تحصیل کے نونیا گوٹھڑا گاؤں میں ایک باپ نے اپنی بیٹی کو ہیلی کاپٹر سے رخصت کیا۔
ذرائع کے مطابق اجیت پور کے مہندر سنگھ سولکھ کی بیٹی رینا کی منگل کے روز شادی ہوئی۔ آج صبح دلہن کے والد کی خواہش ہوئی کہ وہ اپنی بیٹی کو ہیلی کاپٹر میں بٹھاکر رخصت کریں۔ انہوں نے ایک پرائیویٹ کمپنی سے بات کرکے ہیلی کاپٹر بُک کرایا اور طے شدہ پروگرام کے مطابق بیٹی اور داماد کو ہیلی کاپٹر سے رخصت کیا۔
اس سے قبل ہیلی کاپٹر دیکھنے کےلئے بڑی تعداد میں گاؤں والے صبح سے ہی نونیا گوٹھڑا کے سرکاری اسکول کے سامنے میدان میں بنے ہیلی پیڈ کے ارد گرد یکجا ہوگئے۔ اگرچہ ہیلی کاپٹر کو صبح نو بجے آنا تھا لیکن تکنیکی اور موسم خراب ہونے کے سبب وہ تقریباً تین بجے گاؤں کے کھیل کے میدان میں اترا۔ رینا کی شادی سلطانہ کے سندیپ لانبا سے ہوئی ہے۔