اردو

urdu

ETV Bharat / city

راجستھان میں کورونا کے 70 نئے معاملے - کورونا وائرس نیوز

اتوار کے روز راجستھان میں کورونا کے 70 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ریاست میں کورونا متاثرہ کی کُل تعداد 5030 تک ہو گئی ہے۔

راجستھان میں کورونا کے 70 نئے معاملے
راجستھان میں کورونا کے 70 نئے معاملے

By

Published : May 17, 2020, 1:11 PM IST

ریاست میں گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت مریضوں کے 70 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

اتوار کے روز جے پور سے کورونا کے 36 معاملے سامنے آئے ہیں۔ جس میں ایک بار پھر 3 معاملے ڈسٹرکٹ جیل سے آئے ہیں اور پہلی بار سینٹرل جیل سے کورونا کے 11 معاملے موصول ہوئے ہیں۔

جس کے بعد ریاست میں کل مثبت مریضوں کی تعداد 5030 ہوگئی ہے۔ تو وہیں گزشتہ 12 گھنٹوں میں جے پور میں 2 مریضوں کی موت ہوگئی۔ جس کے بعد اموات کی کُل تعداد 128 ہو گئی ہے۔

راجستھان میں کورونا کے 70 نئے معاملے

محکمہ صحت سے موصولہ معلومات کے مطابق اتوار کی صبح 36 معاملے جے پور سے ہے، 2 کوٹا سے ، 2 جھنجھنو سے، 18 ڈنگر پور سے، 1 اجمیر سے، 1 باڑمیرسے، 1 دوسہ سے، 1 پرتاپ گڑھ سے، 1 ناگور سے، 5 بیکانیر سے ، 1 سوائی مادھو پور اور کرولی سے 1 کیس سامنے آئے ہیں۔

راجستھان میں کورونا کے 70 نئے معاملے

کل اعداد و شمار کے بارے میں بات کریں تو اجمیر سے 255 ، الور سے 33، بانسواڑہ سے 68 ، باراں سے 4 ، باڑمیر سے 19، بھلواڑہ سے 123، بیکانیر سے 47، چتور گڑھ سے 152، چورو سے 33، دوسہ سے 33، ڈھول پور سے 24، ڈنگر پور سے 60، ہنومان گڑھ سے 14، جے پور سے 1552، جیسلمیر سے 47، جالور سے 48، جھنجھنو سے 56، جودھ پور سے 993، کرولی سے 10، کوٹہ سے 321، ناگور 162 ، پال سے 144،پرتاپ گڑھ سے 5 ، راجسمند سے 33، سوائی مادھو پور سے 17، سیکر سے 27، سروہی سے 32، ٹونک سے 147، ادے پور سے 363 معاملے اب تک سامنے آ چکے ہیں۔ وہیں بی ایس ایف کے 49 جوان بھی مثبت پائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ایران سے لائے گئے 61 بھارتیوں میں سے 2 اٹلی سے اور دیگر ریاستوں سے 7 مریض ریاست میں مثبت پائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ریاست میں اب تک 221439 افراد کے نمونے لینے کا کام کیا جا چکا ہے۔ جس میں 213395 نمونے منفی آئے ہیں۔ 3804 افراد کی رپوٹ آنا باقی ہیں۔

ریاست میں اب تک کورونا کے 2991 مریضوں کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ جس کے بعد 2576 افراد کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

وہیں اب تک ریاست میں 128 افراد اس بیماری سے مر چکے ہیں۔ ریاست میں اب کورونا فعال مریضوں کی تعداد 1911 ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details