اردو

urdu

ETV Bharat / city

کورونا وائرس کے 55 مشتبہ مریض جانچ میں پائے گئے منفی - راجستھان کورونا وائرس

ریاست راجستھان میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی مسلسل اسکریننگ کی جا رہی ہے، محکمہ صحت کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک کورونا وائرس کے 55 مشتبہ مریضوں کے نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور یہ تمام نمونے منفی پائے گئے ہیں۔

کورونا وائرس کے 55 مشتبہ مریض جانچ میں پائے گئے منفی
کورونا وائرس کے 55 مشتبہ مریض جانچ میں پائے گئے منفی

By

Published : Feb 10, 2020, 11:41 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 8:30 PM IST

محکمہ صحت نے کورونا وائرس کی جانچ اب ایس ایم ایس اسپتال میں بھی شروع کردی ہے، محکمہ نے اب تک کل 55 مشتبہ لوگوں کے سیمپل لیے تھے اور تمام نمونے منفی پائے گئے ہیں، اس کے علاوہ ہریانہ اتر پردیش اور مدھیہ پردیش سے بھی نمونے جے پور بھیجے جارہے ہیں۔

کورونا وائرس کے 55 مشتبہ مریض جانچ میں پائے گئے منفی

وہیں جے پور میں مشتبہ مریضوں کی اسکریننگ 'ایس ایم ایس' ہسپتال کےانفیکشن وارڈ میں کی جا رہی ہے اور ایسے مریضوں کو دیگر مریضوں سے الگ رکھا جا رہا ہے، تاکہ اس کی منتقلی نہیں ہو سکے۔

بتادیں کہ اب تک 27 اضلاع میں 195 مسافروں کی کورونا وائرس کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا جس کے بعد ان سبھی مشتبہ افراد کی جانچ کرائی گئی حالانکہ میڈیکل رپورٹ کے بعد ان تمام افراد میں کوئی وائرس نہیں پایا گیا۔

اس کے علاوہ جے پور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اب تک 61 فلائٹس میں 9 ہزار 188 مسافروں کی بھی اسکریننگ کی جا چکی ہے۔

وزیر صحت رگھو شرما نے کہا کہ جیسے ہی کورونا وائرس کے مشتبہ افراد کا پتہ چلا تو انہیں فوری طور پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا، انہوں نے بتایا کہ اب سیوئی مان سنگھ اسپتال میں کورونا وائرس کی جانچ کر دی گئی ہے۔


رگھو شرما کا کہنا تھا 'اگر باقاعدہ جانچ کی جائے تو ایسی بیماریوں کا پتہ چل سکتا ہےاور وقت پر علاج ہو تو مریض کی جان بھی بچائی جاسکتی ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 8:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details