اردو

urdu

ETV Bharat / city

راجستھان: کورونا متاثرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ

راجستھان میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گذشتہ روز ریاست میں 41 نئے کورونا مثبت مریض سامنے آئے ہیں۔ یہاں مثبت مریضوں کی کل تعداد 1 ہزار270 ہے، جبک ہلاکتوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔

راجستھان: کورونا متاثرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ
راجستھان: کورونا متاثرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ

By

Published : Apr 18, 2020, 12:05 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے۔

راجستھان: کورونا متاثرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ

مثبت مریضوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ ریاست میں اب ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ گذشتہ دن ریاست میں کورونا وائرس کے 41 نئے کیسز درج ہوئے تو وہیں دارالحکومت جے پور کے سوئی مانسنگ اسپتال میں 2 مریضوں کی موت ہوئی۔ جس کے بعد ریاست میں اموات کی مجموعی تعداد 19 ہوگئی ہے۔ جبکہ کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 1 ہزار 270 ہے

محکمہ میڈیکل سے موصولہ معلومات کے مطابق ہفتے کے روز ریاست کے مختلف اضلاع سے 41 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔ جس میں دارالحکومت جے پور سے 27 بھرت پور سے 1، بنسوارہ 2 اجمیر 1، ناگور 5، کوٹہ 2، جودھ پور1، اور جیسلمیر سے 2 ہوئے ہیں۔

اسی دوران سوئی مانسنگ ہسپتال میں 2 مریض اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔

سبھاش چوک کے رہائشی 76 سالہ مریض کو ایس ایم ایس ہسپتال میں داخل کرایا گیا ، جہاں رات گئے اس کی موت ہوگئی،بتایا جارہا ہے کہ یہ مریض گردے کی بیماری میں مبتلا تھا۔

اسی دوران شاستری نگر کا رہائشی 47 سالہ مریض بھی دیر رات دم توڑ گیا۔

اس کے علاوہ ایران سے ریاست میں لائے گئے 60 اور اٹلی سے 2 افراد مثبت پائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ریاست میں اب تک 42 ہزار 847 افراد کے نمونے لیے گئے ہیں، ان میں سے 36 ہزار 153 نمونے منفی آئے ہیں اور 5 ہزار 424 افراد کی رپورٹ ابھی آنی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی 183 مثبت مریضوں کی رپورٹ منفی آئی ہے، جس کے بعد 93 افراد کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details