اردو

urdu

ETV Bharat / city

کانگریس پارٹی دفتر کو کورنٹائن سینٹر بنانے کی تجویز

ریاست مدھیہ پردیش کے جبلپور میں کورونا قہرکے پیش نظر ضلع کانگریس کمیٹی نے انتظامیہ کو ایک تجویز دی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ ضرورت پڑنے پر کانگریس کے دفتر کو بطور کورنٹائن سینٹر استعمال کرسکتی ہے۔

Proposal to make the Congress party office a quarantine center in jabalpur mp
کانگریس پارٹی دفتر کو کوارنٹائن سینٹر بنانے کی تجویز

By

Published : Apr 29, 2020, 2:44 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر جبل پور میں بھی میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ ایسی صورتحال میں تمام سماجی تنظیموں کے ساتھ سیاسی جماعتیں بھی انتظامیہ کی مدد کے لئے آگے آرہی ہیں۔

ضلع کانگریس کے صدر دنیش یادو نے کہا ہے کہ بحران کی اس گھڑی میں اگر انتظامیہ کو عمارت کی ضرورت ہو تو کانگریس کا دفتر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ ویوک تنکھا نے بھی ضلع کانگریس کمیٹی کی اس تجویز کی تعریف کی ہے۔

بتادیں کہ جبل پور مدھیہ پردیش کا پہلا ضلع تھا جہاں 20 مارچ کو کورونا مثبت کے 04 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔ جس کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 78 ہوگئی ہے۔

کورونا مثبت مریضوں کی تعداد کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے شہر میں متعدد ہوٹلوں، ریزورٹز، سرکاری ہاسٹلز اور دیگر مقامات کو قرنطینہ مراکز بنایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details