اندور نگر کار پوریشن کے زیر نگرانی ارجن پورا دعا نامی زیر تعمیر گیٹ اچانک ایسے وقت میں مہندم ہو گئی جس وقت مزدور تعمیری کام میں لگے ہوئے تھے۔ جبکہ کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
گیٹ منہدم ہونے کے بعد ایک انجینئر کو معطل کردیا گیا ہے اور ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔
تعمیری کام کرنے والے سونورانا نامی مزدو نے صحافیوں کو بتایا کہ' گیٹ ایسے وقت پر گرا جب وہاں کچھ مزدو کام کررہے تھے، کچھ مزدور گیٹ کے اوپری حصے میں چڑھے ہوئے تھے، اور کچھ نیچے کام کررہے تھے، البتہ کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا'۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کارپوریشن کارپوریٹر صادق خان نے کہا کہ' کارپوریشن اپنی واہ واہی کے لیے ایسے گھٹیا تعمیری کام کروا رہا ہے، جبکہ اس کے پاس خزانے خالی ہے، اندور کی عوام کو بیادی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے، یہاں کی عوام پانی کے مسائل سے دوچار ہے اور کارپوریشن ایسے میں گیٹ تعمیر کر رہا ہے جس کا کوئی حاصل نہیں ہے۔