کچھ دن قبل مرکزی حکومت کے ذریعے نافذ کیے گئے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دارالحکومت میں چل رہے مظاہرے میں فساد کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے ردعمل میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ٹویٹ کیا تھا۔
آیت اللہ خامنہ ای کا پتلا جلانے سے شیعہ کمیونٹی نے جتائی ناراضگی جسے تنظیم ہندو یونائیٹیڈ فورم نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا جنترمنتر پتلا جلایا تھا۔
اس واقعہ کی شیعہ کمیونٹی نے سخت مذمت کی اورآج شہر اندور میں شیعہ عشری کمیونٹی کے ارکان کمشنر دفتر پہنچے اور وزیراعظم کے نام ایک میمورنڈم سونپا۔
آیت اللہ خامنہ ای کا پتلا جلانے سے شیعہ کمیونٹی نے جتائی ناراضگی ہندو تنظیم کے خلاف سخت مذمت کرتے ہوئے سید ارشد عباس نے کہا کہ اس وقت ملک بڑے نازک دور سے گزر رہا ہے ایسے حالات میں جہاں ہمیں متحد رہنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے سپریم لیڈر آیت اللہ خامن ای نے ہمیشہ امن و امان قائم رکھنے کی بات کہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں 'کچھ لوگوں نے پتلا جلایا، یہ ایک سوچا سمجھا منصوبہ ہے جس سے مسلم طبقات ردعمل کا اظہار کریں اور پھر اختلاف پیدا ہوں۔ مگر ایسا کچھ ہو نہیں پائے گا جو بھی لوگ ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ ہم ایسے لوگوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں'۔