صوبہ کے صنعتی شہر اندور میں سینیئر رہنما اور سابق وزیر رام شنکر پٹیل کی طبیعت علیل ہے، وہ ڈی این ایس ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں سابق وزیر اعلی کمل ناتھ، پٹیل کی تیمارداری کے لیے ڈی این ایس ہسپتال پہنچے ان کے ساتھ رکن اسمبلی جیتو پٹواری، سجن سنگھ ورما اور وشال پٹیل بھی موجود تھے۔
اطلاع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ جیسے ہی اپنے وزرا کے ساتھ لفٹ میں سوار ہوئے، یکایک لفٹ 10 سے 12 فٹ نیچے گر گئی حادثے کے بعد اچانک اسپتال میں افراتفری کا ماحول بن گیا، فورا حفاظتی اقدامات کیے گئے لفٹ انجینئر کو بلایا گیا اور لفٹ کو کھولا گیا تب سبھی سوار باحفاظت باہر آئے۔