اردو

urdu

ETV Bharat / city

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر، وزیر اعلیٰ نے شروع کی مغربی بنگال کے لئے ٹرین

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں ای ٹی وی بھارت نے مغربی بنگال کے کاریگروں کے حالات سے متعلق خبر پیش کی تھی، جس کا اثر 24 گھنٹے میں نظر آیا۔ جب مدھیہ پردیش حکومت نے مغربی بنگال کے کاریگروں کو آبائی شہر واپس بھیجنے کے لیے تین خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا۔

The effect of ETV bharat news, the Chief Minister started the train for West Bengal
ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر، وزیر اعلیٰ نے شروع کی مغربی بنگال کے لئے ٹرین

By

Published : May 29, 2020, 10:49 AM IST

مدھیہ پردیش کا صنعتی شہر اندور اب کورونا وائرس کا مرکز بن گیا ہے، جہاں تین ہزار سے زیادہ کورونا وائرس سے متاثر مریض ہیں تو وہیں سو سے زیادہ اموات بھی درج کی جا چکی ہیں اور روز نئے کورونا وائرس کے مریض سامنے آرہے ہیں۔

اس وائرس سے بچنے کے لیے انتظامیہ نے لاک ڈاؤن میں توسیع کرتے ہوئے سختی سے عمل کرنے کو کہا۔ اس دوران مغربی بنگال کے کاریگر جو اندور میں کاریگری کا کام کرتے ہیں ان کے پاس اب نہ تو پیسے بچے اور نہ ہی لاک ڈاؤن کھلنے کی انھیں کوئی صورت نظر آرہی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر، وزیر اعلیٰ نے شروع کی مغربی بنگال کے لئے ٹرین

ایسے میں یہ کاریگر اپنی جمع رقم خرچ کر پرائیوٹ بس کے ذریعے اپنے آبائی وطن لوٹ رہے ہیں۔ جب ای ٹی وی بھارت نے یہ خبر اٹھائی تو اندور کے رہنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما آل انڈیا جنرل سیکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے ایک ویڈیو کے ذریعے پیغام دیا کہ شیوراج سنگھ چوہان مغربی بنگال کے لئے تین خصوصی ٹرین چلائیں گے۔ پہلی ٹرین 2 جون کو اندور بھوپال سے جبکہ چھ جون کو رتلام سے جو مغربی بنگال جائے گی۔

اس خصوصی ٹرین میں کرایہ بھی نہیں لگے گا اور کھانے پینے کا معقول بندوبست بھی رہے گا۔ واضح رہے کہ خبر نشر ہونے سے قبل ان کاریگروں کا کوئی پرسان حال نہیں تھا مگر ای ٹی وی بھارت میں جیسے ہی خبر نشر ہوئی اس کے بارہ گھنٹے کے درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی کے آل انڈیا جنرل سیکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے یہ ویڈیو جاری کر مغربی بنگال کے کاریگروں کو پیغام دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جو لوگ مغربی بنگال جانا چاہتے ہیں وہ رجسٹریشن کروا لیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details