اردو

urdu

ETV Bharat / city

ریلائنس پلانٹ سے 30 ٹن لکویڈ آکسیجن اندور پہنچا - آکسیجن ٹینکر

مدھیہ پردیش میں کورونا مریضوں کے علاج کے لئے آکسیجن کی قلت کے پیش نظر، ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ نے اپنی ریفائنریز سے ریاست مدھیہ پردیش کو آکسیجن روانہ کیا۔

ریلائنس پلانٹ سے 30 ٹن لکوڈ آکسیجن اندور پہنچا
ریلائنس پلانٹ سے 30 ٹن لکوڈ آکسیجن اندور پہنچا

By

Published : Apr 19, 2021, 12:15 PM IST

پیر کو گجرات کے جام نگر سے 30 ٹن لکوڈ آکسیجن (Liquid Oxygen) لے جانے والا ایک ٹینکر ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور پہنچا۔ اس موقع پر رکن پارلیمان تلسی رام سیلاوت نے ریلائنس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ، ’’ہم مشکل کے اس دور میں لکوڈ آکسیجن فراہم کرنے پر ریلائنس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘‘

ریلائنس پلانٹ سے 30 ٹن لکوڈ آکسیجن اندور پہنچا

بی جے پی رہنما شنکر لالوانی نے ٹینکر کی آمد پر پوجا پاٹ انجام دی۔ وہیں اس دوران ایم ایل اے آکاش وجے ورگیہ بھی موجود تھے۔ یہ آکسیجن بی آر جے (BRJ) کے کومیڈی پلانٹ سے سلنڈروں میں بھر کر اسپتالوں تک پہنچایا جائے گا۔

آکسیجن کی پہلی کھیپ کی آمد کے بعد آکسیجن ٹینکر اب مستقل بنیادوں پر اندور پہنچیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details