اردو

urdu

ETV Bharat / city

ہنی ٹریپ معاملہ: مشتبہ افسران اور رہنماؤں کی تفتیش ایس آئی ٹی کرے گی - ہنی ٹریپ معاملہ

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت سے گرفتار ہنی ٹریپ معاملہ میں شامل مشتبہ افسران اور رہنماؤں کی تفتیش کے لیے اسپیشل انویسٹیگیشن ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

ایس آئی ٹی افسر سنجیو شامی

By

Published : Sep 26, 2019, 2:28 AM IST

Updated : Oct 2, 2019, 1:16 AM IST

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت سے پکڑائے ہنی ٹریپ معاملے میں شامل مشتبہ افسران اور رہنماؤں کی جانچ اور تفتیش اب اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کرے گی۔
اندور نگر نگم کے ایک افسر کی بلیک میلنگ کی شکایت پر اندور پولیس ہنی ٹریپ معاملے کا راز فاش کیا ہے جو اپنا شکار ہائی پروفائل لوگوں سے دوستی بنا کر ان کی فوٹو اور ویڈیو وائرل کرنے کی بلیک میلنگ کرتا تھا۔
ایس آئی ٹی بلیک میلنگ کرنے والے گروہ میں شامل ملزم کے ساتھ فحش ویڈیو اور فوٹو میں دکھائی دینے والے مشتبہ افسران اور رہنماوں کی تفتیش شروع کر دی ہے

مشتبہ افسران اور رہنماؤں کی تفتیش ایس آئی ٹی کرے گی


ایس آئی ٹی کے ڈی جے کاؤنٹر انٹیلی جنٹس سنجو شامی معاملے کی تفتیش کے لیے اندور میں ہی سکونت اختیار کر لی ہے۔
سنجو شمی پولیس تھانے پہنچ کر اب تک کی جانچ اور ویڈیو فوٹو میں دکھائی دینے والے افسر اور رہنماؤں کہ ملزموں کے رشتوں کے بارے میں جانکاری حاصل کررہے ہیں۔


ایس آئی ٹی ہنی ٹریپ معاملے میں پولیس افسر اور لیڈران کس طرح سے ملزموں کو فائدہ پہنچاتے تھے اس کی بھی تفتیش کرے گی ملزم کس طرح سے تبادلے کروانا، پرائیویٹ کمپنیوں کو ٹھیکے دلوانہ، سرکاری دفتروں میں ملازمت دلوانے کے لیے افسر اور رہنماؤں کے تعلقات کا فائدہ اٹھاتے تھے سب کی تفتیش کرے گی۔


مشتبہ افسران اور رہنماؤں کو جب پتہ چلا کہ کی ہنی ٹریپ معاملے کی تفتیش ایس آئی ٹی کرے گی تو ان لوگوں میں بے چینی پیدا ہوگئی کیونکہ ان کے فحش ویڈیوز اور تصاویر ملزموں کے ساتھ ہیں جس کے ذریعہ ان کی بلیک میلنگ کی جارہی تھی۔
ایس آئی ٹی نے ہنی ٹریپ کے لیے ایک ویب سائٹ بھی جاری کی ہے۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 1:16 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details