مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں الفاروق یونانی میڈیکل کالج کے زیر اہتمام ''موجودہ دور میں یونانی طریقہ علاج کا کردار'' (Seminar on Role of Unani Treatment) کے عنوان سے یک روزہ قومی سطح کا سیمینار منعقد کیا گیا۔
اس سمینار میں مقامی و بیرونی سرکردہ شخصیات کے علاوہ شعبہ طب بالخصوص یونانی طب سے جڑے افراد نے شرکت کی۔
سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین نے یونانی طریقہ علاج پر زور دینے کے ساتھ اس کے فوائد اور طریقہ علاج پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یونانی طریقہ علاج سستا ہے۔