ڈبل بنچ کے جج پرکاش سریواستو اور جج شیلندر شکلا نے آج کام کاجی خواتین کی طرف سے دائر کی گئی ایک عرضی کا نمٹارہ کیا۔ گزشتہ12جنوری کو دو سو سے زیادہ کام کاجی خواتین کی طرف سے مفاد عامہ کی یہعرضی دائر کی گئی تھی۔ عرضی میں کہا گیا تھا کہ کورونا کے دور میں پہلے لاک ڈاون کے سبب دوسروں کے گھروں میں کام کاج کرکے اپنی زندگی گزارنے والی خواتین کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔
اندور: مستحق خواتین کو سرکاری اسکیم کے تحت فائدہ پہنچانے کا عدالت کا حکم - مدھیہ پردیش ہائی کورٹ
مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی اندور بنچ نے مفاد عامہ کی ایک عرضی کو نمٹاتے ہوئے ضلع کلکٹر کو ہدایت دی کہ دوسروں کے گھروں میں کام کرنے والی خواتین کو ریاست کی ’مکھیہ منتری شہری گھریلو کام کاجی مہیلا کلیان یوجنا‘ کے فوائد دیئے جانے کی سمت میں آئندہ چار ہفتہ میں مثبت اقدامات کئے جائیں۔
مستحق خواتین کو منصوبہ کے تحت فوائد دستیاب کرائے جائیں: ہائی کورٹ
لاک ڈاون کی مدت کے ختم ہونے اور کورونا کے سبب کام کاج پر لگائی گئی پابندیوں کو ہٹا ئے جانے کے باوجود ان کی روزی روٹی متاثر ہورہی ہے۔