اردو

urdu

ETV Bharat / city

مرکزی حکومت کے نئے مزدور قانون کے خلاف مظاہرہ

ریاست مدھیہ پردیش کے اندور میں متحد پارٹیاں، سماجی تنظیم اور مزدوروں نے مزدور قانون کے خلاف کمشنر دفتر کے باہر مظاہرہ کیا۔

Protest against central government's new labor laws
مرکزی حکومت کے نئے مزدور قانون کے خلاف مظاہرہ

By

Published : Jan 28, 2021, 5:51 AM IST

صوبے کا تجارتی دارالحکومت کہے جانے والے اندور میں مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے نئے مزدور قانون کے خلاف متحد پارٹیاں، سماجی تنظیم اور مزدوروں نے لیبر کمشنر کے دفتر کے باہر جم کر نعرے بازی کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون ایسا ہونا چاہئے کہ مالک اور مزدور کے درمیان رشتے مضبوط ہوں اگر کوئی معاملہ بنتا بھی ہے تو وہ جلد ہی سمجھا لیا جائے۔ اگر نیا قانون نافذ ہوتا ہے تو پہلے روز سے ہی دشواریاں پیدا ہونی شروع ہو جائیں گی۔

ویڈیو

اس ضمن میں مدھیہ پردیش لیبر انڈسٹریز کورٹ یونین کے صدر گریش پٹوردھن نے کہا کہ نئے قوانین سے مزدور اور مالک کے درمیان پیدا ہونے والے معاملات اب آسانی سے نہیں ختم ہوں گے بلکہ ان میں اور پیچیدگیاں پیدا ہوں گی کیونکہ جو معاملات کورٹ میں جائیں گے وہ جلد ختم نہیں ہوں گے۔

مرکزی حکومت کے نئے مزدور قانون کے خلاف مظاہرہ

نئے قانون کے خلاف مظاہرہ کرنے والی پارٹی اور سماجی تنظیم ان ٹک، اے ٹک، بی ایم ایس، ایچ ایم ایس، سی ٹو، بینک اور بیمہ ملازمین یونین اس کے علاوہ مختلف مزدور یونین ساتھی آجین اور اندور ضلع کے ٹریڈ یونین اے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details