ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہا ہے، اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ایک نوجوان سرِ عام ایک پولیس جوان پر ڈنڈے برسا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس اہلکار حرکت میں آئے اور دلیپ پرجا پتی نامی شخص کو اس معاملہ کے تحت گرفتار کرلیا۔ Video of Man Beating Police Constable With a Stick in Indore Goes Viral
Man Thrashes Police Constable Over Petty Issue in Indore: پولیس کی پٹائی کرنے والا نوجوان گرفتار
اندور کے اردو ڈرم تھانہ علاقہ کا ساکن دلیپ پرجاپتی نامی شخص نشے کی حالت میں تھا، اس کے بعد اس نے مذکورہ تھانہ علاقہ کے ایک پولیس اہلکار کی گاڑی پر لات ماردیا، اسی بات کو لے کر دونوں کے درمیان تنازعہ ہوا، جس کے بعد پرجا پتی جے پرکاش نامی پولیس اہلکار کی سرعام پٹائی کرنے لگا، تاہم پولیس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے پرجا پتی کو گرفتار کرلیا ہے۔ Video of Man Beating Police Constable With a Stick in Indore Goes Viral
دراصل اندور کے اردو ڈرم تھانہ علاقہ کا ساکن دلیپ پرجاپتی نامی شخص نشے کی حالت میں تھا، اس کے بعد مذکورہ تھانہ علاقہ کا ایک پولیس اہلکار جے پرکاش شوال کی گاڑی پر لات ماردیا، اسی بات کو لے کر دونوں کے درمیان تنازعہ ہوا، جس کے بعد پرجا پتی نے جے پرکاش نامی پولیس اہلکار کی سرعام پٹائی کرنے لگا، تاہم پولیس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے پرجا پتی کو گرفتار کرلیا ہے۔
- مزید پڑھیں:Family Members Beat the Thief to Death: ہجومی تشدد میں ہلاکت، چار افراد کو پولیس نے کیا گرفتار
مذکورہ تھانہ انچارج نے بتایا کہ وینکٹیش نگر کے رہنے والے پرجاپتی نشے کی حالت میں وہاں سے گزرتے وقت جے پرکاش جیسوال کی گاڑی پر لات مار دی، اس کے بعد دلیپ پرجاپتی نے پولیس جوان کا ڈنڈا نکال کر پولیس جوان کی ہی پٹائی کرنے لگا، جے پرکاش کی شکایت پر پولیس مقدمہ درج کرلیا ہے۔