اردو

urdu

ETV Bharat / city

مسلسل بارش سے عام زندگی بری طرح متاثر - مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور

اندور میں مسلسل بارش کے سبب لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے بارش کا پانی سڑکوں پر بھرنے کے بعد اب گھروں میں گھس رہا ہے۔

مسلسل بارش سے عام زندگی بری طرح متاثر
مسلسل بارش سے عام زندگی بری طرح متاثر

By

Published : Aug 22, 2020, 8:11 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں مسلسل بارش کی وجہ سے سڑک سے لے کر گھروں تک پانی بھر گیا ہے۔

مسلسل بارش سے عام زندگی بری طرح متاثر

آپ کو بتا دیں کہ' مالوہ کا ایک اہم حصہ صنعتی شہر اندور ہے جہاں بارش عموما جون ماہ کے آخر سے شروع ہوجاتی ہے مگر اس بار بارش تاخیر سے شروع ہونے کی وجہ سے یہاں کے لوگ اچھی بارش کی دعائیں کر رہے تھے مگر کسی کو یہ گمان نہ تھا کہ دیر سے شروع ہونے والی بارش محض بارہ گھنٹوں میں ہی اتنی برس جائے گی کہ وہ زحمت بن جائے گی۔حالانکہ محکمہ موسمیات نے پہلے سے ہیں تیز بارش کا خدشہ ظاہر کر دیا تھا مگر کسی کو یہ امید قطعی نہ تھی کہ سڑکوں کا پانی گھروں تک پہنچ جائے گا جس سے زندگی بری طرح سے متاثر بھی ہوگی۔

مسلسل بارش سے عام زندگی بری طرح متاثر
مسلسل بارش سے عام زندگی بری طرح متاثر

مزید پڑھیں:

اندور شہر چوتھی بار صفائی ایواڑ سے سرفراز


گذشتہ بارہ گھنٹوں میں 11 انچ بارش درج کی جاچکی ہے، مقامی لوگوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے بعد بے روزگار ہونے کی وجہ سے یہاں کے لوگ پہلے سے ہی کافی پریشان ہیں اب اس پر بارش نے ہمارے گھروں کو کافی نقصان پہنچایا ہے ہمارا نگر نگم سے مطالبہ ہے کہ پانی کی روک تھام کی انتظام کیا جائے۔

مسلسل بارش سے عام زندگی بری طرح متاثر

ABOUT THE AUTHOR

...view details