مدھیہ پردیش کی اندور پولیس نے ڈرائیور کے قتل کے الزام میں اس کے مالک اور ساتھیوں کو گرفتار کیا۔
ڈرائور کے قتل کے الزم میں مالکین گرفتار اندور پولیس کو کچھ روز قبل ایک نامعلوم شخص کی لاش ہائی وے سے برآمد ہوئی تھی۔ جب پولیس نے تفتیش شروع کی تو معلوم ہوا کہ یہ شہر کے نامور صنعتکار کا ڈرائیور ہے۔
اس ضمن میں ڈی آئی جی روچی وردھن مشرا نے میڈیا کو بتایا کی کچھ روز قبل ایک لاش برآمد ہوئی تھی جس کے جسم پر شدید زخم کے نشان تھے۔
انھوں نے کہا کہ تفتیش میں معلوم ہوا کہ اس کا قتل اس کے مالک صنعتکار ہیمنت نیما اس کے بیٹے اور ساتھیوں نے ہی کیا ہے اور قتل کو چھپانے کے مقصد سے اس کی لاش کو ہائی وے پر پھینک دیا گیا تھا۔
پولیس نے قتل کے الزام میں صنعتکار ہیمنت نیما اس کے بیٹے اور دیگرکو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ان سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔