اردو

urdu

ETV Bharat / city

اندور میں کورونا متاثرین کی تعداد 25000 سے متجاوز

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 481 کورونا معاملات کی تصدیق کے علاقہ 7 اموات بھی درج کی گئیں۔

اندور میں کورونا متاثرین کی تعداد 25000   سے متجاوز
اندور میں کورونا متاثرین کی تعداد 25000 سے متجاوز

By

Published : Oct 3, 2020, 6:02 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے اندور میں کورونا متاثرین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ گاشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 481نئے معاملات سامنے آنے کے بعد اندور میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 25451 ہوگئی ہے۔ جبکہ 20348 افراد شفایاب ہو چکے ہیں وہیں اس وبا سے 585 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3166 نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں سے 481 کی رپورٹ مثبت آئی ہے، وہیں 2651 کی رپورٹ منفی موصول ہوئی، جبکہ اس دوران 7 اموات کی تصدیق بھی کی گئی۔

اندور ضلع میں اب تک 3 لاکھ 9ہزار 304 کورونا کے نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے جس میں 25451 مثبت پائے گئے، وہیں ہسپتالوں سے شفایاب ہو کر گھر لوٹنے والوں کی تعداد 20ہزار 348 درج کی گئی ہے جبکہ 572 لوگوں کی کورونا مرض سے اموات ہو چکی ہے۔

اس وقت اندور میں 4518 کورونا سے متاثرہ مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب 64لاکھ 73ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں، جن میں ایک لاکھ افراد فوت ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details