پردیشی پورہ تھانہ علاقے کے لکھن نامی شخص نے پڑوس میں رہنے والی ایک لڑکی سے لو میریج کر لی تھی شادی کے فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لڑکی کے بھائیوں نے لکھن کا قتل کردیا۔
لو میرج کرنے پر دولہے کا قتل - دولہے کا قتل
ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں دو بھائیوں نے سگی بہن کے ساتھ چپکے سے لو میرج کرنے والے شخص کا قتل کردیا۔
چپکے سے لو میرج کرنے پر دولہے کا قتل
اے ایس پی ششی کانت کانکنی نے بتایا کہ لکھن نے پڑوس میں رہنے والی ایک لڑکی سے عاریہ سماج مندر میں جاکرشادی کرلی تھی اور پھر دونوں اپنے اپنے گھر رہنے چلے گئے تھے۔
مگر شادی کے فوٹو وائرل ہونے کےسبب لڑکی کے بھائی منیش اوردرگیش نے راج لکھن پر چاقو سے حملہ کر دیا علاج کے دوران لکھن کی موت ہوگئی دونوں ملزم کو گرفتار کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔