اردو

urdu

ETV Bharat / city

اندور: انتظامیہ کی کووڈ 19 گائیڈ لائن کے ساتھ محرم کا آغاز

اندور میں محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے بعد ہی ہر سال تعزیہ داری اور اکھاڑے کی چوکیوں کا جلوس زبردست طریقے سے نکالنے کا رواج ہے۔

indore
indore

By

Published : Aug 21, 2020, 12:15 PM IST

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں اسلامک نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی تعزیہ داری اور اکھاڑے کی تقریب فاتحہ خوانی کی گئی۔

اندور: انتظامیہ کی کووڈ 19 گائیڈ لائن کے ساتھ محرم کا آغاز

اندور میں محرم الحرم کا چاند نظر آنے کے بعد ہی ہر سال تعزیہ داری اور اکھاڑے کی چوکیوں کی تقریبات کا جلوس زبردست طریقے سے نکالے جانے کا رواج ہے لیکن کورونا وبا کی وجہ سے انتظامیہ نے سخت گائیڈ لائن پر عمل کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

آج محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے بعد تعزیہ داری کی چوکیوں کی تقریب فاتحہ خانی میں مختصر سے لوگوں نے شرکت کی اور علاقے کے اکھاڑے چوکی کی تقریبات میں بھی کم ہی لوگ شریک ہو پائے۔

اکھاڑے کی تقریب فاتحہ خوانی

اسلامک نئے سال کے آغاز پر جہاں عقیدت مند کورونا وبا کی وجہ سے مایوس ہیں۔ وہیں دعا بھی کر رہے ہیں کہ وبا جلد سے جلد ختم ہو جائے۔ اندور میں تعزیہ داری اور اکھاڑے کی تقریبات کا اہتمام آزادی سے قبل کیا جا رہا ہے جہاں علاقے کے لوگوں کے ساتھ ساتھ سبھی مذاہب کے لوگ بڑی عقیدت اور محبت کے ساتھ دس روز تعزیہ داری پر اپنی حاضری دیتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details