اردو

urdu

ETV Bharat / city

اندور: شہر قاضی کی اپیل نماز گھر پر ادا کریں

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں شہر قاضی عشرت علی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پنجگانہ نماز گھر پر ہی ادا کریں تاکہ وبائی مرض کرورونا کے پھیلاو کو کم کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے جو اقدام کیے گئے ہیں اس پر عمل آوری بھی ہو جائے اور کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکا جا سکے۔

شہر قاضی  کی اپیل نمازے گھر پر ادا کریں
شہر قاضی کی اپیل نمازے گھر پر ادا کریں

By

Published : Mar 27, 2020, 8:04 AM IST

آپ کو بتا دیں کہ مرکزی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے 21 روز کے لاک ڈاؤن اعلان کیا گیا جس کا آج تیسرا دن ہے۔

شہر میں دس سے زیادہ کورونا وائرس کے متاثر مریض کی تشخیص ہوئی ہے۔ جن میں دو افراد کی موت بھی ہوچکی ہے جبکہ دیگر زیر علاج ہیں، انتظامیہ نے سوشل ڈسٹینس کی سخت ہدایت بھی دی ہے۔

ایسے میں عموما نمازی پنجگنانہ نمازوں کو مسجد کا رخ کرتے ہیں بالخصوص آج جمعہ کے روز مسجدوں میں نماز ادا کرنے کا اہتمام کیا جاتا ہے جمعہ کی نماز وں میں مسجدوں میں نمازیوں کے کثرت تعداد کو دیکھتے ہوئے ملک بھر میں کی مسجدوں میں ہونے والی آج جمعہ کی نمازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے ملک بھر میں کرفیو نافذ ہے ایسے میں اگر نمازی لہٰذا کسی بھی مجمع یا ازدہام کو روکنے کے لیے حکومت نے لوگوں کو کے ایک جگہ جمع ہونے پر امتناعی احکامات نافذ کر دیا ہے

اس اقدام کی خاص وجہ یہ ہے کہ لوگوں کی کثیر تعداد ہونے کی وجہ سے مہلک وبا کورونا کے پھیلنے کا اندیشہ ہے اسی کے پیش نظر شہر قاضی ڈاکٹر عشرت علی نے عوام سے اپیل کی کے ہمارے شہر میں کرفیو نافذ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'آپ لوگ جانتے ہیں کورنا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا پریشان ہے اور جس تیزی سے یہ وبا پھیل رہی ہے اس سے ہمیں کیسے بچنا چاہیے یہ محکمہ صحت کی جانب سے ہدایت بھی مل چکی ہیں، آج جمعہ کا دن ہے اور مسجدوں میں جو نماز ادا کی جاتی تھی ان میں تبدیلی ہے جہاں صرف پانچ نمازی ہی نماز ادا کریں گے۔

باقی عوام اپنے گھروں پر نماز ادا کریں کیونکہ اگر ہم احتیاط برتیں گے تبھی اس مرض سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں، میری عوام سے درخواست ہے کہ وہ اپنے اپنے بچوں اور بزرگوں کو گھروں پر ہی رہنے کی کی ہدایت دیں کیونکہ یہ مرض تیزی سے پھیل رہا ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details