چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر (سی ایم ایچ او) نے گزشتہ شب ہیلتھ بلیٹن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک مجموعی طور پر 277642 نمونے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ان میں کل ٹیسٹ کئے گئے 3642 نمونے بھی شامل ہیں۔ مجموعی طور پر اب تک 20383 متاثر نمونے ملے ہیں۔
بلیٹن کے مطابق گزشتہ روز چار افراد کی موت کے بعد جان لیوا وائرس سے مجموعی طور پر 509 مریضوں کی موت کی اطلاع ہے۔
دوسری جانب اب تک 16000 مریض شفایاب ہوچکے ہیں، جس کے بعد اب زیر علاج مریضوں کی تعداد 3874 رہ گئی ہے۔ اب تک قرنطین مراکز سے 6426 کو فارغ کر دیا گیا ہے۔