اندور کے پولیس سپریٹنڈنٹ گرو پرساد پارہ نے پریس کانفرنس کر کے بتایا کہ انہوں نے ایسے گینگ کو پکڑا ہے جو ایک ہی دن میں چار تھانہ علاقوں میں سلسلے وار طریقے سے لوٹ کی واردات کو انجام دیا تھا اور موبائل فون لوٹے تھے
اندور کے جونی تھانہ علاقے کے مخبر سے ملی اطلاع کے ماطبق کچھ لوگ چوری کی ہوئی موبائل فروخت کرنے کی کوشش کر رہے تھے اس دوران یہ پتہ چلا کے لوٹ کو انجام دینے والے سبھی ملزم جائے وقوع پر موجود ہیں تو پولیس موقعے پر پہنچ گئی اور چوری کیے گئے موبائل کو خریدنے والوں کے ساتھ ساتھ اسے فروخت کرنے والے چوروں کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا