اردو

urdu

ETV Bharat / city

کربلا کا پیغام انسانیت ہے: مولانا سید ارشد عباس - نواسے رسولﷺ حضرت حسینؓ

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں محرم الحرام کے آغاز سے ہی شیعہ برادری کی جانب سے کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرتے ہوئے حضرت امام حسینؓ کی یاد میں مجالس و نوحہ خوانی کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

کربلا کا پیغام انسانیت ہے: مولانا سید ارشد عباس
کربلا کا پیغام انسانیت ہے: مولانا سید ارشد عباس

By

Published : Aug 14, 2021, 10:29 PM IST

اس سال کورونا وبا کے پیش نظر مجالس کو محدود طور پر منعقد کیا جارہے۔ صوبے کا منی ممبئی کہے جانے والے اندور میں محرم الحرم کی پہلی تاریخ سے ہی شیعہ برادری کی جانب سے امام باڑوں، الاوہ اور دیگر مقامات پر مجالس کا اہتمام کیا جارہا ہے اور نواسے رسولﷺ حضرت حسینؓ کی شہادت کو یاد کیا جارہا ہے۔

کربلا کا پیغام انسانیت ہے: مولانا سید ارشد عباس

اس موقع پر امام مولانا سید ارشد عباس نے بتایا کہ، انتظامیہ سے یوم عاشورہ کے روز صرف تعزیوں کو دفن کرنے کےلیے اجازت دینے کی درخواست کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر تعزیہ دفن نہیں کیا گیا تو شیعہ برادری کے جذبات مجروح ہوں گے۔ مولانا نے یوم عاشورہ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ کربلا کے پیغام کو سمجھ لینا، دنیا اور آخرت میں کامیابی کا سبب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امام حسین کی یاد میں آل انڈیا طرحی مشاعرہ کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں نے کربلا میں انسانیت کو بچانے کےلیے اپنی جانوں کی قربانی دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی نے بھی کہا تھا کہ ’میں نے تحریک آزادی کا سبق کربلا سے سیکھا ہے‘۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details